لاہور ۔ لاہور کی سیشن کورٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ان کے خاندان کو حامیزہ مختار کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا نے خاتون حامیزہ مختار کی کرکٹر بابر اعظم کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔واضح رہے کہ لاہور کی ایک لڑکی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے صف اول کے بیٹسمین بابر اعظم کے خلاف جنسی زیادتی اور تشدد کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے حامیز نے کہا کہ وہ بابر اعظم کی پڑوس میں رہتی ہے اور دونوں اسکول کے ساتھی ہیں۔