بابر نے ایک اور ریکارڈ میں کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا

   


کراچی ۔انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی شاندار بیٹنگ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے تیز ترین 8 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 11 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 66 گیندوں پر 110 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔انہوں نے 227 میچز کی 218 اننگز میں تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کرنے کا اہم سنگ میل عبور کیا۔