بابر نے گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

   

نئی دہلی۔ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم چہارشنبہکو ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹاربیٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑکر ٹی 20 میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔ بابر نے یہ سنگ میل 271 اننگز میں حاصل کیا جبکہ گیل نے 285 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ ہندوستانکے ویرات کوہلی جنہوں نے اس سنگ میل تک پہنچنے کے لیے 299 اننگز کھیلی، فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے لیے کھیلنے والے بابرکو ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے صرف چھ رنز درکار تھے اور انھوں نے کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل کے میچ میں یہ کرنامہ کردکھایا۔ مجموعی طور پر سابق پاکستانی کپتان بابر مختصر ترین فارمیٹ میں 10,000 رنز بنانے والے 13ویں کھلاڑی بن گئے اورگیل 14,562 رنز کے ساتھ فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے شعیب ملک 13,159 رنز کے ساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔