باربی فیٹ چیلنج ، صحت کیلئے شدید نقصاندہ ، ماہرین کا انتباہ

   

حیدرآباد ۔ ماہرین صحت خواتین کو اس وقت مقبول عام باربی فیٹ چیلنج کے پیشِ نظرجسم پر ہونے والے مضر اثرات سے متعلق خبردارکررہے ہیں۔ ماہرین صحت ایک نئے ٹِک ٹاک چیلنج پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں جسے باربی فیٹ چیلنج کا نام دیاگیا ہے، اس چیلنج کو سوشل میڈیا کے ذریعے مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ یہ چیلنج گریٹا گیروِگ کی فلم باربی کا نتیجہ ہے جس نے بڑے پیمانے پر عالمی سطح پر توجہ حاصل کی ہے، اس فلم کے ریلیز ہونے کے بعد لوگوں میں گلابی رنگ کا ایک نیا جنون دیکھنے کو سامنے آرہا ہے۔ باربی فیٹ چیلنج میں وہ لوگ شامل ہورہے ہیں جو اپنے پیروں کی انگلیوں لمبا، پتلا اور نازک پاؤں دکھانا چاہتے ہیں جوکہ بالکل مشہور باربی ڈول کی طرح دکھتا ہوجبکہ ماہرین صحت خبردار کر رہے ہیں کہ یہ رجحان جسمانی اور دماغی صحت دونوں پر نقصان دہ اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ باربی فیٹ پوز (پوزیشن) پٹھوں پر تناؤکا باعث بن سکتا ہے جس سے پٹھوں کے دردکا سبب اور ممکنہ طور پر چوٹیں لگ سکتی ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق باربی فیٹ چیلنج جسم کو درج ذیل طریقوں سے متاثر کر سکتا ہے۔
پیروں کے پٹھوں پر اثر: باربی فیٹ چیلنج بار بارکرنے سے پیروں کے پٹھوں پرکافی دباؤ پڑسکتا ہے، پاؤں کی انگلیوں کے پوروں پرکھڑے ہونے کے لیے پٹھوں کو خاصی محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان پٹھوں کے زیادہ وقت تک مصروف رہنے سے ہونے والی تھکاوٹ تکلیف کا باعث بن سکتی ہے اگرچہ اس وائرل ٹرینڈکو کبھی کبھار کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے بموجب چیلنج کی کوشش کرنے والے افراد اکثر زیادہ مشقت کا خطرہ مول لے لیتے ہیں جس سے پٹھوں میں تناؤ اور دیگر متعلقہ چوٹوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
ہڈیوں پر اثرات: پیروں اور ٹخنوں کی ہڈیاں طویل مدت تک کھڑے موقف میں رہتے ہوئے پورے جسم کا وزن برداشت کرنے کے لیے نہیں بنائی گئی ہیں، ہڈیوں کو بار بار اس طرح کے دباؤکا نشانہ بنانا مائیکرو فریکچر اور تناؤکی چوٹوں کا باعث بن سکتا ہے۔ سنگین صورتوں میں یہ ممکنہ طور پر تناؤ یا فریکچر جیسے حالات پیدا کرسکتا ہے جس میں پیرکو جوڑنے والے ٹشوز میں سوزش اور درد آجا تا ہے۔
گھٹنے کی پیچیدگیاں: باربی فیٹ چیلنج گھٹنوں کو متاثرکرسکتا ہے، خاص طور پر پیٹیلو فیمورل جوائنٹ یعنی وہ جگہ جہاں گھٹنے کا کیپ (پیٹیلا) ران کی ہڈی (فیمر) سے ملتی ہے۔ باربی فیٹ چیلنج کی طویل مشق پیٹیلوفیمورل پین سنڈروم جیسے حالات کو ہوا دے سکتی ہے یا پھرگھٹنے کے پہلے سے موجود مسائل کو بڑھا سکتی ہے۔
اگر آپ یہ رپورٹ پڑھنے کے باوجود چیلنج میں حصہ لینے کا انتخاب کر رہے ہیں تو درج ذیل احتیاطی تدابیر پر غور کریں:
وقت کو محدود کریں: بار بار چیلنج کو دہرانے سے گریزکریں اور پٹھوں، ہڈیوں اور جوڑوں پر دباؤ کوکم کرنے کے لیے پاؤں کو کھڑا رکھنے کی مدت کو محدود کریں۔
کھینچنا: پنڈلی کے پٹھوں میں لچک برقرار رکھنے اور نچلے جسم کی مجموعی لچک کو فروغ دینے کے لیے کھینچنے کی مشقوں کو ترجیح دیں۔
اپنے جسم کو سنیں: تکلیف یا درد کی کسی بھی علامت پر دھیان دیں اور اگر آپ کو کوئی منفی اثرات محسوس ہوں تو فوراً رْک جائیں۔