اجزا : چکن ایک کلو، نمک حسبِ ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچہ، کٹی ہوئی لال مرچ دو کھانے کے چمچہ، ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچہ، سفید زیرہ دو کھانے کے چمچہ، گرم مسالہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچہ، ہرا دھنیا ایک پیالی، زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچہ، سرکہ دو کھانے کے چمچہ، مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، کوکنگ آئل حسبِ ضرورت۔
ترکیب : چکن کو کھال سمیت تکوں کی طرح بڑے ٹکڑوں میں کٹوا لیں۔پھر ان کو دھو کر ان پر دونوں طرف سے گہرے کٹ لگا لیں۔دھنیا اور زیرہ بھون کر کوٹ لیں اور اس میں باریک چوپ کیا ہوا ہرا دھنیا، نمک، ادرک لہسن، گرم مسالہ، لال مرچ، زردے کا رنگ، سرکہ، مسٹرڈ پیسٹ اور دو کھانے کے چمچہ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔چکن کے ٹکڑوں کو اس مسالے سے میرینیٹ کریں اور المونیم فوائل سے اچھی طرح کور کر کے فریج میں رکھ دیں۔(جتنی دیر زیادہ رکھیں جائیں گے اتنے ہی مزیدار بنے گے)۔کوئلوں کو انگیٹھی میں جلا کر کچھ دیر چھوڑ دیں تاکہ ان کی آنچ ہلکی ہو جائے۔میرینیٹ کیے ہوئے اسٹیکس کو سیخوں پر لگا کر الٹ پلٹ کرتے ہوئے سنہرا سینک لیں، درمیان میں برش کی مدد سے کوکنگ آئل لگاتے جائیں۔ان گرم گرم اسٹیکس کو حسبِ پسند سلاد یا بیکڈ پوٹیٹو کے ساتھ سرو کریں۔