بارش کے آغاز کے ساتھ ہی شجر کاری کے آغاز کی ہدایت

   

یلاریڈی میں منعقدہ اجلاس سے ایم پی ڈی او کا خطاب
یلاریڈی۔/19 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ میں ہریتا ہارم پروگرام کے تحت پودوں کی شجرکاری کیلئے کھڈے کھدواکر تیار رکھنے ایم پی ڈی او مسٹر ملکاجرن نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے منڈل پریشدآفس پر پنچایت سکریٹریز ، EGs عملہ کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ بارش تھم گئی ہے پھر سے دوبارہ بارش کا آغاز ہوتے ہی پودوں کی شجرکاری کا کام شروع کردینے کا مشورہ دیا۔لگائے گئے پودوں کی نگہداشت بہتر طریقہ سے کرنے کو کہا ۔ اس موقع پر ای او پی آر ڈی مسٹر وینکٹیشم ، منوہر، ملیشم، اے پی او شریمتی رجنی، سکریٹری راجیا، پربھاکر چاری، سرینواس گوڑ اور ٹیکنیکل اسسٹٹ ، فیلڈ اسسٹنٹ موجود تھے۔ منڈل ایم پی ڈی او شریمتی لکشمی نے بھی منڈل پریشد آفس پر ہریتا ہارم پروگرام کے تحت ذمہ داران کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی کے ساتھ انجام دیئے جانے والے پروگرام ہریتا ہارم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کا مشورہ دیااور شاہراہوں کے دونوں جانب جھاڑیوں کو صاف کرنے ، موریوں کو صاف ستھرا رکھنے کے احکام دیئے۔ مچھر اور مکھیوں کی افزائش سے بچنے کے ساتھ صفائی کا خیال رکھنے ماحولیات کو بچانے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پراے پی او مسٹر سرینواس، ای سی وجیا وردھن، سوامی، لنگم ، ستیہ پرساد اور مختلف مواضعات کا EGsعملہ موجود تھا۔