بارش کے دوران عابڈس کے علاقہ میں اسبسطاس گرنے سے ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 24جولائی ( سیاست نیوز) حیدرآباد میں آج شام تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے دوران عابڈس کے علاقہ میں اسبسطاس گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق فرید نامی شخص بارش سے بچنے کیلئے دیوار کے سایہ میں کھڑا ہوگیا تھا اسی دوران متصل عمارت کی چوتھی منزل سے ٹین گرپڑے جس کے نتیجہ میں اُس شخص کی موت واقع ہوگئی ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف کا ماحول دیکھا گیا اور کچھ دیر تک ٹریفک بھی جام رہی ۔بتایا گیا ہے کہ یہ شخص یومیہ مزدوری پر کام کرتا تھا ۔ اس طرح راجندر نگر کے عطاپور میں واقع واسودیو کالونی میں گرج چمک کے دوران بجلی گرنے کے حادثہ میں ایک شخص بال بال بچ گیا۔