بارش کے پانی میں درجنوں فائدے

   

حیدرآباد ۔ بارش کا پانی خالص ہوتا ہے۔ بارش کے پانی کا پی ایچ، ڈسٹلڈ واٹر اور آر او (ریورس اوسموسس) پانی جیسا ہے۔ الکلائن پانی جسم کو ڈیٹوکس کرتا ہے اور ہاضمے کو درست رکھتا ہے۔ بالکل اسی طرح بارش کا پانی بھی۔اسی طرح بارش کا پانی ہمارے خون کے پی ایچ کو بے اثر( نیوٹرالائز) کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ٹاکسنز اور فری ریڈیکلز خون کے پی ایچ کو کم کر کے اسے قدرے تیزابی بنا دیتے ہیں۔ تاہم بارش کے پانی سے پی ایچ بے اثر ہونے کیوجہ سے ہمارا جسم زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔ کلورین کو نلکے کے پانی میں جراثیم کو مارنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ فلورائیڈ قدرتی طور پر مٹی سے حاصل ہوتا ہے۔ سستا ہونے کی وجہ سے آج بھی ترقی پذیر ممالک میں پانی کو صاف کرنے کیلئے کلورین استعمال ہوتا ہے۔ تاہم پینے کے پانی میں کلورین اور فلورائیڈ کا زیادہ استعمال صحت کے بہت سے مسائل مثلا سر درد، گیسٹرائیٹس، کروسیو(گلانے والے) اثرات کی وجہ سے جسم کے اعضاء کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اسکا الکلائن پی ایچ، کینسر کے خلیوں کے بڑھنے کو روک سکتا ہے۔ کیونکہ یہ ہمارے جسم اور خون کے خلیوں کے نیوٹرل پی ایچ کو بحال کرتا ہے۔ یہ پانی اینٹی آکسیڈنٹ کی طرح کام کرتا ہے۔ ہندوستان میں جڑی بوٹیوں کے ماہرین کینسر کے مریضوں کو بارش کا پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ پیٹ کے مسائل کا علاج بھی بارش کے پانی میں موجود ہے ۔ بارش کے پانی کے صحت کے لئے 7 فوائد ہندوستانی روایتی ادویات کے مطابق، روز نہار منہ، بارش کا 2-3 چمچ پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ الکلائن پی ایچ پیٹ کی تیزابیت کو بے اثر کرتا ہے اور خراب پیٹ کے میوکوسا کو پرسکون کرتا ہے۔ بارش کے پانی میں کلورین کم ہوتا ہے جو ایک گلانے والا ایجنٹ ہے لہذا کسی بھی السر کو شدید کر سکتا ہے۔ بارش کے پانی میں مٹی سے حاصل ہونے والے معدنیات کم ہوتے ہیں۔ اسلئے یہ ہلکا اور بالوں کی صحت کیلئے مفید ہوتا ہے۔ یہ پانی شیمپو اور صابن کیساتھ اچھا کام کرتا ہے لہذا میل کو دورکرتا ہے۔ الکلائن پی ۔ایچ سے بال مضبوط ہوتے ہیں۔جبکہ تیزابی پی-ایچ سے بالوں کے کیراٹین اور فولیکلز کو نقصان پہنچتا ہے۔ بارش کے پانی سے نہانے سے صابن زیادہ موثر کام کرتا ہے، لہذا صابن کم استعمال ہوتا ہے۔
ایکنی اور پھوڑے سے نجات: ہلکا ہونے کی وجہ سے اس پانی سے چہرہ کثرت سے دھویا جا سکتا ہے۔ یہ چہرے اور جسم کی موثر صفائی کیلئے بہترین ہے۔ کیونکہ یہ پھوڑے اور مہاسے کا سبب بننے والے بیکٹیریا سے نجات کیلئے مفید ہے۔ الکلائن پی۔ ایچ پھوڑوں اور مہاسوں کو نرم کرکے سوجن اور درد کم کرتا ہے۔ اگرچہ اس کے بہت سے فائدے ہیں لیکن بارش کے پانی کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ اس میں معدنیات کی کمی ہوتی ہے، اس لیے ہمیں ضروری معدنیات جیسے سوڈیم، پوٹاشیم، کیلشیم، اور فلورائیڈ کو کہیں اور سے لینا پڑتا ہے، مثلاً قدرتی غیر صاف شدہ سمندری نمک اور پینے کے معدنی پانی سے۔