لندن ۔ ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ میں ایشلے بارٹی اور پیلسکووا فائنل میں پہنچ گئیں۔ سیمی فائنل میں نمبر ایک سیڈ بارٹی نے اینجلک کیریبر کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پیلسکووا نے نمبردوسیڈ سبالینکا کو شکست دی ہے ۔لندن کے آل انگلینڈکلب میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ایشلے بارٹی نے اینجلک کیریبر کو راست سیٹوں6-3,7-6(7-3) سے شکست دی ۔فائنل میں اْن کا مقابلہ نمبر آٹھ سیڈ پیلسکووا سے ہوگا جنہوں نے نمبر دو سیڈ سبالینکا کو تین سیٹوں کے مقابلے میں 7-5,6-4,6-4 سے شکست دی ہے ۔