بارٹی نے آسٹریلین اوپن جیت لیا

   

میلبورن ۔ عالمی نمبر ایک خاتون ٹینس ایش بارٹی 44 سال میں آسٹریلین اوپن سنگلز خطاب جیتنے والی پہلی آسٹریلیائی خاتون بن گئی ہیں۔ 25 سالہ اسٹار کھلاڑی نے پہلی مرتبہ گرانڈ سلام کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی امریکہ کی ڈینیئل کولنز کو شکست دی۔ بارٹی نے 1 گھنٹہ 27 منٹ میں 6-3، 7-6(7-2) کے اسکور کے ساتھ خطابی کامیابی حاصل کی۔ بارٹی نے اس سے قبل دوگرانڈ سلام سنگلز حاصل کئے ہیں، جن میں فرنچ اوپن (2019) اور ومبلڈن (2021) شامل ہیں۔