بارڈر سیکیورٹی فورس کےجوان کی خودکشی

   

کانکیر: چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع میں آج بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک سپاہی نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع کے مطابق راؤگھاٹ تھانہ علاقہ کے گاؤں سرگیپال بارڈر سیکورٹی فورس کیمپ میں تعینات سپاہی والمیکی سنہا ڈیوٹی پر تھا۔ صبح سویرے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہے ۔ راؤگھاٹ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے ۔