بارک اوباما نے مشیل اوباما کی ان دیکھی تصویر شیئر کردی

   

نیویارک : امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما نے اپنی اہلیہ مشیل اوباما کو سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ ایک ان دیکھی تصویر شیئر کی ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بارک اوباما نے 59 سالہ مشیل اوباما کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تم ہر دن روشن بنادیتی ہو اور کسی نہ کسی طرح بہتر نظر آرہی ہو۔مشیل اوباما نے سابق صدر کی مبارکباد کا جواب محبت بھرے انداز میں دیا۔سابق صدر کو جواب دینے کے کچھ دیر بعد مشیل اوباما نے سوشل میڈیا پر دیگر مبارکباد دینے والوں سے بھی اظہار تشکر کیا۔واضح رہے کہ بارک اوباما اور مشیل اوباما نے 1992 میں شادی کی تھی۔