باسر ٹریپل آئی ٹی کی ترقی کیلئے رقم منظور کرنے کا مطالبہ

   

رکن اسمبلی مدہول پی راما راؤ پٹیل کی اسمبلی میں نمائندگی
بھینسہ 15/فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی مدہول پوار راما راؤ پٹیل نے پہلی مرتبہ تلنگانہ اسمبلی میں حلقہ سے متعلق سوال اٹھانے سے قبل کامیابی پر حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کیا اسپیکر کی موجودگی میں بتایا کہ باوقار باسر ٹریپل آئی ٹی بدعنوانی سے متاثر ہے جسے پاک کیا جائے انہوں نے کہا کہ باسر ٹریپل آئی ٹی گزشتہ آٹھ سالوں سے انچارج وائس چانسلر کے ساتھ مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریپل آئی ٹی میں 8700 طلباء مسائل سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر کو اختیارات نہ دینے کی وجہ سے انتظامیہ مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 ماہ سے کوئی وی سی نگرانی نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالجوں کے کلاس رومز میں طلباء کو سیل فونز الاٹ نہ کیے جائیں اور اس اصول پر سختی سے عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے دور میں یونیورسٹی میں خودکشیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاسٹلز میں باتھ رومز ٹھیک نہیں اور کھانے کا نظام بھی خراب ہے۔ بارہ کروڑ کا سولار سسٹم بغیر کسی فائدے کے لگایا گیا ہے اور وہ انکوائری کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 سال سے رنگ و روغن نہ ہونے پر عمارتیں خستہ حال ہو چکی ہیں اسی طرح وہ طلباء میں لیپ ٹاپ ٹیب بھی تقسیم کرنا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ باسر ٹریپل آئی ٹی کی ترقی کے لیے رقم کی منظوری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ باسر سرسوتی مندر کی تعمیر نو کا کام شروع کرنا چاہتے ہیں اور کہا کہ پلسیکر رنگا راؤ پراجکٹ کی وجہ سے موضع گنڈے کے عوام کئی سالوں سے مشکلات کا شکار ہیں، اور پچھلی حکومت نے اس پر 20 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں انہوں نے کہا کہ کروڑوں کی منظوری کے بعد بھی متاثرین کو انصاف نہیں ملا انہوں نے کہا کہ تانور منڈل میں ڑالہ باری سے ایک ہزار ایکڑ سے زیادہ اراضی پر مشتمل کھڑی فصلوں کو نقصان ہوا ہے، انہوں نے سروے کرنے اور کسانوں کو معاوضہ کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے پوار راما راؤ پٹیل نے دس منٹ اسمبلی میں حلقے کے مسائل پر سوال اٹھاتے ہوئے اسپیکر کو واقف کروایا۔