بالانگر میں ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز ) بالانگر کے علاقہ میں ایک شخص نے درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ سرینو نے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ سرینو شراب کے نشہ کا عادی تھا اور شراب نہ ملنے پر یہ شخص سخت ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جو 25 مارچ کے دن مکان سے نکلا اور گھر واپس نہیں آیا جس نے ایک درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس بالانگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔