بالاکوٹ فضائیہ حملے پر ’’ شبہ‘‘ ظاہر کرنے پر بی جے پی نے بنایاممتا کو تنقید کا نشانہ 

,

   

جمعرات کے روز بنرجی سے کہاکہ ملک جاننا چاہتا ہے کہ پاکستان کے بالاکوٹ میں ائی اے ایف کی فضائیہ حملے کے دوران ہوا کیاہے‘ کیونکہ متعدد بیرونی میڈیاکی خبریں ہی ں کہ فضائیہ حملہ میں زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔

مغربی بنگال۔ بی جے پی کے نیشنل جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیا نے جمعہ کے روز مغربی بنگال کے چیف منسٹر ممتا بنرجی کو اسلئے تنقید کا نشانہ بنایاکہ انہوں نے انڈین ائیر فورس( ائی اے ایف)کی جانب سے جیش محمد کے پاکستان میں موجو د بالا کوٹ کے کیمپوں پر حملے کے دوران ’’ شبہ ‘‘ ظاہرکیاتھا۔ب

ی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے بھی بنرجی کی بات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسکو’’ قابل مذمت‘‘ قراردیا ۔ کیونکہ وہ ہندوستانی سیاست داں ہیں نہ کہ پاکستان کے ‘ جو فضائیہ حملہ کے شواہد کے متعلق شواہد مانگ رہے ہیں۔

پارٹی میٹنگ کے ایک کونے میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے وجئے ورگیا نے کہاکہ ’’ یہ شرمناک بات ہے جو محض سیاست کے لئے کی جرہی ہے کہ ایک چیف منسٹر ہماری مصلح افواج پر شبہ ظاہر کررہی ہیں‘ جب کہ سارا ملک مصلح دستوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ہم سختی کے ساتھ اس طرح کے بیان کی مذمت کرتے ہیں‘‘۔جمعرات کے روز بنرجی سے کہاکہ ملک جاننا چاہتا ہے کہ پاکستان کے بالاکوٹ میں ائی اے ایف کی فضائیہ حملے کے دوران ہوا کیاہے‘ کیونکہ متعدد بیرونی میڈیاکی خبریں ہی ں کہ فضائیہ حملہ میں زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہاتھاکہ’’ ہمیںیہ جانے کا پورا حق ہے‘ ا س ملک کے لوگ جاننا چاہتے ہیں‘ کتنے لوگ مارہ گئے۔کہاں پر بم گرائے گئے ؟کیاوہ بم نشانہ پر گرے؟‘‘۔

فبروری 14کے روز جموں کشمیر کے پلواماں میں پیش ائے دہشت گرد حملے جس میں44سی آر پی ایف جوانوں کی شہادت کا واقعہ پیش آیاتھا اس کی ذمہ داری جس جیش محمد نے لی تھی ‘ پاکستان کے صوبہ خیبر پختوان میں واقعہ جیش محمد کے ٹھکانوں پر انڈین ائیرفورس کے فضائیہ حملے کے ذریعہ 350دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا منگل کے روز حکومت کے عہدیداروں نے اعلان کیاتھا۔

آیا ائی اے ایف کے عہدیداروں نے صحیح نشانہ لگایایا نہیں اس بات کے بڑھتے خدشات کے درمیان ائیر وائس مارشل آر جی کپور‘ اسٹنٹ چیف آف ائیر اسٹاف نے جمعرات کے روز کہاکہ اب اس بات کاانحصار سیاسی قیادت پر ہے کہ وہ کس طرح بالاکوٹ فضائیہ حملے کی کامیابی کے شواہد جاری کریں۔

اسکے علاوہ وجئے ورگیا نے ائی اے ایف پائلٹ ابھینندن وردتھامان کی رہائی وزیراعظم نریندر مودی کی بڑی سفارتی کامیابی قراردیا ہے