بالی ووڈ اداکار سونوسود کی سالگرہ، کے ٹی آر کی مبارکباد

   

حیدرآباد 31 جولائی (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے بالی ووڈ اداکار سونو سود کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ٹوئٹر پر کے ٹی آر نے سونو سود سے بغلگیر ہوتے ہوئے ایک تصویر شیر کی اور لکھا کہ سونو سود بھائی آپ کو سالگرہ مبارک۔ انسانیت کی خدمت کے اپنے کاموںکو جاری رکھئے۔ کے ٹی آر نے سونو سود کی جانب سے غریبوں اور پریشان حال افراد کی مدد کی ستائش کی اور دعا کی کہ اس طرح کے کاموں کو جاری رکھنے کے لئے خدا انہیں طاقت اور ہمت عطا کرے۔ واضح رہے کہ سونوسود نے کورونا وباء اور لاک ڈاؤن کے دوران ہزاروں مزدوروں کو ٹرین کے ذریعہ ان کے آبائی مقامات پہنچانے کا کام کیا تھا۔ تلنگانہ میں کئی مریضوں کی سونوسود کی جانب سے مدد کی گئی۔ انہوں نے کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ میں بعض فلاحی کاموں کا آغاز کیا ہے۔ ر