بالی ووڈ اداکار قادر خان کا انتقال 

,

   

ممبئی : بالی ووڈ مزاحیہ اداکار قادر خان آج کینیڈا کے ٹورنٹو میں انتقال ہوگیا۔ ان کے خاندانی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ان کی عمر ۸۱؍ سال تھی ۔ انہیں سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔مسٹر خان پروگریسونیوکلئیر پالسی ڈس آرڈر نامی ایک بیماری میں مبتلا تھے ۔او رانہیں نمونیا کا بھی مرض لاحق تھا جس کی وجہ سے ٹھیک سے بات چیت کرنے قاصر تھے ۔ وہ اپنے بیٹے ، بہو اور بیوی کیساتھ کینیڈا میں مقیم تھے ۔

ان کے رشتہ دار احمد خان نے بتایا کہ وہ ہندوستانی وقت کے مطابق منگل کی صبح ۴؍ بجے ان کا انتقال ہوا ۔ واضح رہے کہ ۲۲؍ اکٹوبرکو افغانستان کابل میں پیدا ہونے والے قادر خان تقریبا ۳۰۰؍ فلموں میں کام کیا ۔ او ر۲۵۰؍ فلموں میں ڈائیلاگس لکھے ہیں ۔