ممبئی۔ ممبئی کرائم برانچ نے ایک 25سالہ شخص کو اس لئے گرفتار کرلیاہے کیونکہ اس نے مبینہ طور پر ایک بالی ووڈ اسٹار کی بیٹی کو اس کے پرائیوٹ تصویریں اور ویڈیوز کے حوالے سے بلیک میل کررہاتھا۔
مذکورہ متاثرہ جو بیس سال کی عمر میں ہے بالی ووڈ کے مشہور اداکار کی بیٹی ہے۔
سینئر پولیس انسپکٹر چیماجی ادھو ممبئی کرائم برانچ یونٹ 11نے ممبئی میریر کو بتایا کہ”مذکورہ ملزم دھمکی دے رہاتھا کہ ویڈیو کو عوام کے سامنے لادے گا اور پیسے مانگ رہاتھا۔
متاثرہ نے شکایت درج کرائی تھی“۔مذکورہ ملزم بتایاجارہا ہے کہ باندرہ کے کارٹر روڈ کا رہنے والا ہے اور اس کے بہن متاثرہ کے کالج میں زیر تعلیم ہے۔
مبینہ طور پر وہ انسٹاگرام کے ذریعہ متاثرہ سے رابطے میں تھا اوریہ کہتے ہوئے دھمکی دی کہ اس کے پاس متاثرہ کے پرائیوٹ تصویریں ہیں اور اگر پیسے ادا نہ کریں تو مذکورہ تصویریں منظرعام پر لادئے جائیں گے۔
جمعرات کے روز اسی ساتھ گرفتاری عمل میں لائی گئی تعقب‘ جبری وصولی اور ایک عورت کے جذبات کے ساتھ کھیلنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے