بالی ووڈ اسٹارسونم کپور ماں بن گئیں

   

ممبئی:بالی ووڈ کی مشہور فیشن آئیکون اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کے ہاں آج بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ نے اس سال مارچ میں اعلان کیا تھا۔ ایک نیا ممبر گھر آرہا ہے۔ اداکارہ نے اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ حاملہ شوٹ کی تصاویر پوسٹ کرکے اپنی زچگی کا اعلان کیا۔ اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’آج 20 اگست کے دن ہم نے اپنے پہلے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے، ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ڈاکٹرز، نرسز، رشتہ داروں اور اپنے دوستوں کا جنہوں نے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیا اور ہمیں سہارا دیا، یہ ایک شروعات ہے آج سے ہماری زندگی ہمیشہ کیلئے بدلنے والی ہے‘۔