بالی ووڈ کا خراج: لہو سے میری پیشانی پر ہندوستان لکھ دینا

,

   

نئی دہلی۔ افسانوی شاعر اور گیت کار راحت اندوری کی منگل کے روز موت کے بعد‘ کامیڈین کپل شرما نے چہارشنبہ کے روز سوشیل میڈیا کے ذریعہ مذکورہ مایہ ناز شاعر کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔

شرما نے انسٹاگرام پر اس ممتاز شاعر کی ایک تصویر شیئر کی جو ایک مرتبہ بطور مہمان ان کے شو پر ائے تھے

مذکورہ مایہ ناز شاعر کی موت پر اداکار انوپم کھیر‘ رندیپ ہڈا‘ فرحان اختر اور دیگر نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے

کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے ایک روز بعد‘ افسانوی شاعر اور گیت کار 70سالہ راحت اندوری منگل کے روز اوربندو اسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوگئے ہیں۔

کئی بالی ووڈ کی مشہور ہستیوں نے سوشیل میڈیا کے سہارے صدی کے اس عظیم شاعر کی موت پر خراج عقیدت پیش کیاہے۔

دوسری جانب اداکار اور گلوکار فرحان اختر نے متوفی کے افراد خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت پیش کیا او رٹوئٹ کیاکہ”آر ائی پی راحت اندوری صاحب‘ پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت“۔

بدلا پور کے اداکار نوازالدین صدیقی نے اندوری کی لکھی ہوئی ایک نظم کا حوالہ دیا اور کہاکہ ان کی”شاعری“ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی

اندور کے اربندو اسپتال کے چیرمن ڈاکٹر ونود بھانڈاری نے کہاکہ دن میں ان کے قلب پر حملہ ہوا تھا اور وہ نمونیا سے متاثر بھی تھے