دبئی ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بال ٹیمپرنگ کرنے پر نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر ویوین کنگما پر پابندی عائد کردی ہے ۔ ویوین کنگماکو افغانستان کیخلاف آخری میچ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔ آئی سی سی میچ ریفری نے ڈچ بولر پر4 میچز کی پابندی عائد کی ہے۔آئی سی سی نے کہا ہے کہ کنگما نے31 ویں اوور میں ناخن سے گیند کی شکل بگاڑی تھی۔