بامبے ہائی کورٹ سے ڈاکٹر کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ خارج

   

ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے شکایت کنندہ کی رضامندی سے ڈاکٹر کے خلاف مبینہ عصمت دری کے معاملے کو خارج کر دیا ہے ۔ایک حکم جاری کرتے ہوئے ، جسٹس پی ڈی نائک اور این آر بورکر کی ڈویژن بنچ نے ملزم ڈاکٹر پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا اور اسے یہ رقم وکلاء ایسوسی ایشن کو ادا کرنے کی ہدایت دی۔عدالت نے کہا کہ یہ ظاہر کرنے کے لیے کافی شواہدموجود ہیں کہ یہ رشتہ اتفاق رائے سے تھا۔بنچ نے کہا، “ریکارڈ پر موجود شواہدسے پتہ چلتا ہے کہ متاثرہ ملزم کے ساتھ تھی۔ اس نے اپنی مرضی سے ایسا کیا۔ یہ رشتہ واضح طور پر متفقہ تھا۔