باندرہ۔ورلی سی لنک کیلئے نئے حفاظتی اقدامات

   

ممبئی: محکمہ ٹرانسپورٹ، حکومت مہاراشٹر نے مشہور باندرہ ورلی سی لنک برج پر حفاظتی انتظامات کو مزید اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایک افسر نے آج یہ اطلاع دی۔اس ماہ کے شروع میں سی لنک پر ایک مہلک دوہرے حادثے کے بعد پل کی حفاظت کے تعلق سے سوال کھڑے ہوگئے تھے ۔اس پل پر انسیڈنٹ مینجمنٹ سسٹم کے نام سے ایک نیا سافٹ ویئرلگایا جائے گا جو کسی بھی واقعہ کے آدھے منٹ کے اندر متعدد ایجنسیوں کے ٹریفک کے ساتھ ساتھ سی لنک پر چلنے والی گاڑیوں کو بھی الرٹ کر دے گا۔