بانسوارہ میں لڑکی کی نعش مشتبہ حالات میں دستیاب

   

بانسواڑہ /17 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ کے موضع سومیشور واقع کنکر مشین کے پہاڑی علاقہ میں لڑکی کی جھلسی ہوئی نعش مشتبہ حالات میں پائی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب بانسواڑہ کے موضع سومیشور میں واقع کنکر مشین جہاں پر کئی مزدور جن کا تعلق مہاراشٹرا سے ہے ایک مزدور لنگیا ۔ جس کی لڑکی نرسوا عمر 12 تا 14 سال سنکرانتی کے موقع پر دوپہر کے کھانے کے بعدسے 4 تا 5 بجے تک لاپتہ رہی جس کے مکان نہ پہونچے پر والدین نے اپنی لڑکی کے تلاش میں نکلے درختوں میں لڑکی نرسوا کی جھلسی ہوئی نعش برآمد ہوئی ۔ والدین نے پریشان ہوکر فوری بانسواڑہ پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس مقام واقع پہونچکر پنچنامہ کیا اور سرکاری دواخانہ بانسواڑہ پوسٹ مارٹم کی غرض سے منتقل کیا ۔ ڈاکٹروں نے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم کے ورثہ کے حوالے کردیا ۔ پولیس مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز شروع کردیا ۔