حیدرآباد۔8جنوری (یواین آئی) باپ کی موت کے صدمہ پراس کی آخری رسومات کی تیاری کے موقع پر بیٹی کی بھی موت ہوگئی۔یہ دل دہلادینے والا واقعہ تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کی جڑچرلہ بلدیہ کی وینکٹیشور کالونی کے رہنے والے دامودر کی موت ہوگئی۔ اس کی بیٹی سنیتااس سے بے پناہ محبت کرتی تھی جو اس کی موت کے صدمہ کو برداشت نہ کرسکی، وہ اپنے والد کی آخری رسومات کی تیاری کے دوران گر گئی جس پر اس کے رشتہ داروں نے اس کو علاج کیلئے فوری طورپر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی نہ صرف اس خاندان کے ارکان بلکہ آخری رسومات میں شرکت کرنے والے افراد اور مقامی عوام میں غم کی لہردوڑگئی۔