باچوپلی میں منشیات کے ساتھ دو افراد گرفتار ، ایگل فورس کی کارروائی

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ایگل فورس نے سائبر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو منشیات کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔ باچوپلی علاقہ میں کی گئی اس کارروائی میں گرفتار افراد سے ایگل فورس پوچھ تاچھ کررہی ہے تاکہ ان کے نٹ ورک کا پتہ لگایا جاسکے ۔ خفیہ اطلاع پر کی گئی اس کارروائی میں ایگل فورس نے ملزمین کے قبضہ سے 6.2 گرام ایم ڈی ایم اے 5.83 گرام گانجہ اور دو آئی فونس اور ڈیجیٹل ویٹنگ مشین کو ضبط کرلیا ۔ ایگل فورس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گرفتار ملزمین آئی ٹی ملازمین اور طلبہ میں منشیات کو فروخت کررہے ہیں ۔ ایگل فورس کا کہنا ہے کہ منشیات فروخت کرنے والے افراد اکثر آئی ٹی ملازمین ، تعلیمی اداروں کے قریب اپنا نٹ ورک جمع ہورہے ہیں ۔ ع