باچو پلی میں نئی نویلی دلہن کا قتل قاتل کا بھی اقدام خودکشی

   

حیدرآباد۔/26ستمبر، (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ باچو پلی میں ایک درد ناک واقعہ پیش آیا جس میں نئی نویلی دلہن کا گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ سدھا رانی کی شادی ایک ماہ قبل کرن سے ہوئی تھی اور وہ اپنے سسرالی مکان واقع پرگتی نگر باچو پلی منڈل میں مقیم تھی۔ متوفی خاتون پر اس کا شوہر شادی کے بعد سے ہی کردار پر شبہ کیا کرتا تھا اور اس مسئلہ پر دونوں کے درمیان جھگڑے بھی ہوئے تھے۔ ہفتہ کی شب کرن نے سدھا رانی کا چاقو سے گلا اور دونوں ہاتھوں کی کلائیاں کاٹ دیا اور خود بھی خودکشی کرنے کی ناکام کوشش کیا۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر باچو پلی پولیس کی ایک ٹیم نے موقع واردات پر پہنچ کر وہاں کا معائنہ کیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا۔ کرن کو علاج کیلئے خانگی دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔ قتل کی اطلاع ملنے پر سدھا رانی کے رشتہ داروں نے وہاں پہنچ کر کرن کے مکان میں توڑ پھوڑ کی اور فرنیچر کو بھی نقصان پہنچایا۔ پولیس باچو پلی نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ ب