باکسنگ ڈے ٹسٹ انگلینڈ واپسی کیلئے کوشاں

   

میلبورن۔ انگلینڈ کے ٹسٹ کپتان جو روٹ کو امید ہے کہ باکسنگ ڈے ٹسٹ کے موقع پر انہوں نے پلیئنگ الیون میں جو چار تبدیلیاں کی ہیں ان سے ان کی ٹیم کو سیریز میں واپس لانے میں مدد ملے گی اور وہ کلچرکو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے نئی کوشش کریں گے۔ پہلے دو ایشز مقابلوں میں ذلت آمیزشکست کے بعد انگلینڈ واپسی کیلئے کوشاں ہے۔مہمان ٹیم نے گابا میں پہلا ٹسٹ نو وکٹوں سے جس کے بعد ایڈیلیڈ اوول میں 275 رنز سے گنوایا ہے اور 26 دسمبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں روایتی باکسنگ ڈے ٹسٹ شروع ہورہا ہے۔ روٹ کی ٹیم کو سیریزکے 14 دنوں کے اندر سیریز ہارنے کے قریب ہے۔روٹ اور نمبر3 بیٹر ڈیوڈ ملان کی کوششوں کے باوجود انگلینڈ کے لیے رنز کی کمی رہی ہے، جس سے ان کے بولروںکو بہت کم موقع ملا۔کووڈ سے نافذ قرنطینہ وقفے کے بعد پیٹ کمنز کی آسٹریلیا کی قیادت کے لیے واپسی کے ساتھ انگلینڈ کو ایک بار پھر ایک طاقتور بولنگ کا سامنا رہے گا جس میں خود کپتان کمنز، مچل اسٹارک، ٹسٹ ڈیبیو کرنے والے اسکاٹ بولانڈ، کیمرون گرین کے ساتھ اسپنر نیتھن لیون ہوں گے۔