باکو۔ایریوان امن معاہدہ سے آذربائیجان کو فائدہ ہوگا : اردغان

   

باکو۔ 5 جولائی (یو این آئی) صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ باکو اور ایریوان کے درمیان ممکنہ امن معاہدہ آذربائیجان کے جائز مطالبات کو پورا کرے گا۔ یہ بات انہوں نے آذربائیجان کے صدر الہام علی یف کے ساتھ ملاقات میں کہی۔ اردغان نے کہا کہ ترکیہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جامع امن مذاکرات کو قریب سے دیکھ رہا ہے ۔ یہ ملاقات جمعہ کے روز اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے شہر خانقندی میں ہوئی۔ ایریوان اور باکو نے 2020 کی دوسری قاراباغ جنگ کے بعد امن معاہدے پر بات چیت شروع کی تھی۔ آذربائیجان نے ستمبر 2023 میں قاراباغ پر مکمل خودمختاری قائم کر لی تھی۔