باہو بلی فلم کا منظر معصوم بچہ کو سر پر اٹھا کر پانی عبور کیا گیا

   

منتھنی شہر جھیل میں تبدیل ، جان بچانے عوام محفوظ مقامات کو منتقل
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ایک خاندان نے اپنے تین ماہ کے بچہ کو سر پر ٹوکرے میں اُٹھا کر محفوظ مقام کو منتقل کرتے ہوئے فلم ’ باہو بلی ‘ کی یاد تازہ کردی ہے ۔ ایک ہفتہ سے ہونے والی مسلسل بارش سے ریاست تلنگانہ میں عام زندگی درہم برہم ہوگئی ہے ۔ نشیبی علاقوں کے کئی کالونیوں اور گھروں میں پانی جمع ہوگیا ہے ۔ جس سے عوام مشکلات سے دوچار ہیں اور حکام کی جانب سے انہیں محفوظ مقامات کو منتقل کیا جارہا ہے اور عوام بھی خود سے نقل مقام کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ ضلع پدا پلی کے شہر منتھنی میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے ۔ منتھنی کے اہم چوراہا جھیل میں تبدیل ہوگیا ۔ بکولا واگو کا بیاک واٹر شہر کے امبیڈکر نگر ، مری واڑہ ، واسوی نگر ، دونتلواڑا ، بوئن پیٹ ، لائن گڈہ ، بودے کنٹہ میں موجود مکانات زیر آب آگئے ۔ جس سے عوام محفوظ مقامات کو منتقل ہورہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ایک خاندان پانی میں پھنس جانے سے محفوظ رکھنے کیلئے بڑی مشکل سے تین ماہ کے بچہ کو ٹوکرے میں رکھ کر سر پر اٹھاتے ہوئے پانی کو عبور کرتے دیکھا گیا ہے ۔ جو فلم ’ باہو بلی ‘ کا منظر پیش کررہا تھا ۔ اگرچہ کے فلم میں گرافکس کی تخلیقی صلاحیتوں سے سارے منظر کی فلم بندی کی گئی مگر یہ خاندان نے اپنے معصوم بچہ کو ٹوکرے میں لیٹا کر محفوظ طریقہ سے پانی کو عبور کیا ہے ۔ اس تصویر کو دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ شہر منتھنی میں سیلاب کی صورتحال کتنی قابل رحم ہے ۔۔ ن