بترا کا سخت بیان،ہاکی انڈیا ،آئی او سی سے ملاقات کے خواہاں

   

نئی دہلی۔ ہندستانی مردوںکی ہاکی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر نریندر بتراکے سخت پیغام اور وضاحت کے مطالبے سے حیران، ہاکی انڈیا کے عہدیدار اس ہفتے انڈین اولمپک اسوسی ایشن (آئی او سی) کے صدر سے ملاقات کریں گے۔بترا نے ہندوستانی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو ناقابل قبول قراردیا اور ایک پیغام میں ہاکی انڈیا سے اس کی وجوہات بتانے کوکہا۔ بترا انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے صدر بھی ہیں۔ہاکی انڈیا کے صدرگیانندرو نگومبم، جنرل سکریٹری راجندر سنگھ اور سی ای او ایلینا نارمن کوک کو بھیجے گئے خط میں بترا نے کہا کہ وہ ٹوکیو اولمپکس میںبرونزمیڈل جیتنے کے بعد ٹیم کی کارکردگی سے بہت فکر مند ہیں۔