بجاج الیکٹرانکس کے بمپر ڈرا کا اعلان

   

ورشنی سوندراجن کے ہمراہ حبیب ، جی ایم شریک
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : جنوبی ہند کا سرکردہ ریٹیلر بجاج الیکٹرانکس تلنگانہ اور اے پی کے عوام کے دل جیت چکا ہے ۔ اس کی کوشش ہوتی ہے کہ گاہکوں کو صد فیصد اطمینان فراہم کرے ۔ بجاج الیکٹرانکس نے ہندوستان کے سب سے بڑے فیسٹیو آفر بمپر ڈرا 20 لاکھ روپئے نقد انعام کا قرعہ نکالا ۔ خوش قسمت فاتح کا اعلان ورشنی سوندراجن ، اداکارہ نے کیا ۔ بمپر ڈرا کے اس خوش نصیب فاتح کا کوپن نمبر 21100332992 ہے ۔ فیسٹیو سیزن میں بجاج الیکٹرانکس ہندوستان کے سب سے بڑے فیسٹیو آفر 1 کروڑ نقد انعام اور 40 آلٹو کاریں پیش کررہا ہے ۔ مسٹر کرن بجاج سی ای او بجاج الیکٹرانکس نے کہا کہ بجاج الیکٹرانکس کی کامیابی کی وجہ ہمارے گاہکوں کا بھروسہ اور محبت ہے اسی وجہ سے ہم بمپر ڈرا کے ذریعہ اپنے گاہکوں سے اظہار تشکر کرتے ہیں ۔ انہوں نے 20 لاکھ انعام کے فاتح کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ بجاج الیکٹرانکس پنجہ گٹہ میں خوش قسمت فاتح کے کوپن کی قرعہ اندازی کے بعد اس کا اعلان کیا گیا ہے ۔ مسٹر حبیب جنرل منیجر بجاج الیکٹرانکس اداکارہ ورشنی کے ہمراہ تھے ۔۔