بجاج الیکٹرانک گولڈ ہنگامہ کی قرعہ اندازی

   

حیدرآباد۔18مارچ(سیاست نیوز) بجاج الکٹرانکس نے عوامی اعتماد اور مقبولیت حاصل کرلی ہے اور اس عوامی مقبولیت اور اعتماد کی بنیادی وجہ عوام کی خدمت اور ان کی سہولت کے مطابق انہیں الکٹرانک اشیاء کی فراہمی کے ساتھ بمپر انعامات کے ذریعہ راغب کرنا ہے۔ کرن بجاج نے بجاج الکٹرانکس ‘ فورم سجانا مال میں گولڈ ہنگامہ کی قرعہ اندازی کے دوران یہ بات کہی او راپنے گاہکوں سے اعتماد اور مقبولیت کے لئے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ قرعہ اندازی کے ذریعہ بجاج الکٹرانکس کی جانب سے گاہکوں کو ہدیہ تشکر پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔بجاج الکٹرانکس سجانا مال میں منعقد ہونے والی گولڈ ہنگامہ قرعہ اندازی تقریب میں فلم اداکارہ درشنا بانک‘ نتاشا دوشی اور مہرین کور پیرزادہ موجود تھیں اس موقع پر ایک کیلو سونا کے لئے قرعہ اندازی کی گئی جس میں جس میں کوپن نمبر 631250 کو ایک کیلو سونا جیتنے کا خوش قسمت قرار دیا گیا۔ گولڈ ہنگامہ کے خوش قسمت گاہک کے کوپن نمبر کا اعلان تقریب میں موجود فلمی اداکاراؤں نے کیا۔ کرن بجاج نے کہا کہ بجاج الکٹرانکس آئندہ برسوں کے دوران اپنے گاہکوں کے تعاون سے مزید ترقی کی منزلیں طئے کرے گا۔