بجرنگ دل کی کھل کر حمایت کرنے کے بعد پہلوان پونیا’برج بھوشن پر توجہہ دیں‘۔

,

   

مئی 8کے روز پونیا نے ایک انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے دائیں بازوکی تنطیم بجرنگ سے حمایت کا اظہار کیاتھا جس میں انہوں نے لکھا”میں بجرنگی ہوں۔ میں بجرنگ دل کی حمایت کرتاہوں۔ جئے شری رام“


پہلوان بجرنگ پونیا کی جانب سے ہندوتو ا تنظیم بجرنگ دل کی حمایت میں ایک انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کرنے کے تین دن بعد اولمپیک میڈلسٹ نے اب حدف اسٹوری پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیاہے۔

اپنی عسکری تنظیموں کے لئے اور اقلیتوں کے خلاف کے لئے بدنام دائیں بازو کی تنظیم بجرنگ سے ان کی حمایت کے متعلق سوال پر پونیا نے کہاکہ ”مہربانی کرنے ایک تنظیم کی طرف توجہہ نہ موڑیں“جب زور دیکر پوچھاگیا تو پونیانے جواب میں کہاکہ ”میری ٹیم میرا سوشیل میڈیااکاونٹ دیکھتی ہے۔

مہربانی کرکے اسکو سیاسی موضوع نہ بنائیں۔ برج بھوشن اور خاتون پہلوانوں کے ساتھ ان کی جنسی بدسلوکی پرتوجہہ دیں“۔

مئی 8کے روز پونیا نے ایک انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے دائیں بازوکی تنطیم بجرنگ سے حمایت کا اظہار کیاتھا جس میں انہوں نے لکھا”میں بجرنگی ہوں۔ میں بجرنگ دل کی حمایت کرتاہوں۔ جئے شری رام“۔

اس پوسٹ میں ہنومان کی ایک تمثیل پیش کی گئی تھی۔ اپنے فالورس سے پونیا نے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر ہنومان کی تصویر رکھیں۔

کرناٹک کانگریس یونٹ کی جانب سے اپنے انتخابی منشور میں فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والی تنظیموں بشمول بجرنگ دل اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) پر امتناع کرنے اعلان کے بعد یہ اسٹوری پوسٹ کی گئی تھی۔

پونیا کی اس حمایت کی کئی دائیں بازو کی تنظیموں کی ستائش کی‘ نٹیزنس کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنائے جانے اور منافقت کرنے کا الزام لگنے کے بعد اسٹوری نکال دی گئی تھی۔

دہلی کے جنتر منتر پر رسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات عائد کرتے وہئے 18جنوری سے پونیا اور دیگر اولمپیک میڈلسٹ ساکشی ملک‘ ونیش پھوگاٹ اور دیگر خاتون پہلوان احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔