بجلی بل واپس لیا جائے :اے آئی پی ای ایف

   

چندی گڑھ: آل انڈیا پاور انجینئر س فیڈریشن (اے آئی پی ای ایف) نے آج مانگ کی کہ مرکزی حکومت بجلی ترمیمی بل 2021واپس لے اور چندی گڑھ اور دادر ناگر حویلی جیسے مرکز کے زیرانتظام ریاستوں میں جہاں بجلی کی تقسیم کی نجکاری کا عمل شروع کیا جاچکا ہے ، بند کیا جائے ۔ اے آئی پی ای ایف کے ترجمان نے آج یہاں جاری بیان میں الزام لگایا کہ صارفین کو سستی بجلی اور بہتر سروس فراہم کرنے کے نام پر تقسیم کار منتخب کرنے کامتبادل دینے کے بہانے بجلی بل کا اصل مقصد بجلی تقسیم کی نجکاری کرنا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہوگا یہ کہ بجلی کی تقسیم پر خصوصی علاقہ میں آپریٹر کی اجارہ داری ہوجائے گی۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مسودہ تیار کرتے وقت اہم اسٹیک ہولڈروں جیسے صارفین اور بجلی ملازمین کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے ۔