بحرین میں خواتین قیدیوں کوکورونا

   

منامہ ۔ بحرینی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ویزوں کی خلاف ورزیوں کے الزام میں قید چند بیرونی ممالک کی خواتین کوکورونا ہو گیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق بحرینی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا کی شکار قیدی خواتین کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ جیل میں کورونا کے انسداد کے لئے حفاظتی تدابیر اختیارکی گئی ہیں جبکہ وائرس کی شکار قیدیوں کو علیحدہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بحرین میں 85 ہزار 705 افراد کو کورونا ہوا ہے جبکہ 338 افراد وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔