نیویارک : امریکی سینٹرل کمانڈ کے اعلان کے مطابق بحیرہ احمر میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان مشترکہ بحری مشقوں گذشتہ روز شروع ہوئیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے ’’کہ دونوں ممالک کی بحری افواج کی چار روزہ مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔ ان مشقوں میں امریکہ کا پانچواں بحری بیڑا حصہ لے گا۔‘‘انہوں نے وضاحت کی کہ اس مشق میں ’’مشن کی منصوبہ بندی، سمندری رکاوٹ اور سمندر میں دیگر مشقوں‘‘پر توجہ دی جائے گی۔