ممبئی: ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کی جانب سے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے خلاف عائد کئے گئے بدعنوانی کے معاملے میں سی بی آئی نے آج یہاں دیشمکھ کو آرتھر روڑ جیل سے گرفتار کیا ۔دیشمکھ فی الوقت منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں عدالتی تحویل میں ہیں اور وہ آرتھر روڈ جیل میں مقیدہیں۔دیشمکھ نے اس معاملے میں متوقع گرفتاری کو لیکر بمبئی ہائی کورٹ میں ایک عرضداشت بھی داخل کی تھی لیکن تکنیکی بنیاد پر عدالت نے اس کی سماعت سے انکار کر دیا ۔