برازیلین شخص کا آنکھوں کی پتلی پھیلانے کا انوکھا عالمی ریکارڈ

   

برازیلیا: ایک برازیلین شخص نے اپنی آنکھوں کی پْتلی پھیلا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سڈنی دی کارویلو میسکیوٹا کی آنکھیں 18.2 ملی میٹر تک پھیل کر اپنے ساکٹ سے باہر آجاتی ہیں۔سڈنی دی کارویلو میسکیوٹا کو ٹائیو چیکو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس ریکارڈ کی تصدیق 10 جنوری 2022 کو برازیل کے ساؤ پاؤلو میں کی گئی، جب ایک ماہر امراض چشم نے پروپٹو میٹر کے نام سے معروف ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے اس کی آنکھ کے پھیلاؤ کی پیمائش کی۔ٹائیو چیکو کو 9 برس کی عمر میں پہلی بار اندازہ ہوا کہ وہ انوکھی صلاحیتوں کا مالک ہے۔