برازیل کے اسپتال میں آتشزدگی ،کورونا کے چار مریضوں کی موت

   

بیونس آئرس: ۔ برازیل کے صوبہ سرژیپی کے شہر اراکامیں ایک اسپتال میں آگ لگنے سے چار کورونا مریضوں کی موت ہوگئی ۔ جی ون نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کہ مرنے والوں میں ایک 77 سالہ خاتون بھی شامل ہے ۔ مقامی حکام کے مطابق اسپتال میں تقریباََ 60 مریض داخل تھے ۔ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ میئر ایکاڈالڈو نوگویرا نے ٹویٹ کیا ’’ نیسٹر پیوا اسپتال میں آتشزدگی کی وجہ سے چارمریضوں کی موت سے ہم دلبراشتہ ہیں ۔ ہم مرنے والوں کے لواحقین کو مدد فراہم کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں ‘‘۔