براہ کرم میرا پرفیوم خریدیں ایلون مسک کا حیران کن ٹویٹ

   

نیویارک : دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ’برنٹ ہیئر‘ کے نام پر اپنا نیا پرفیوم لانچ کیا اور چند گھنٹوں میں ہی 10 ہزار بوتلیں فروخت کرکے ایک ملین ڈالر کمالیا ۔ اس دوران ٹیسلا کمپنی کے سربراہ نے حیران کن ٹویٹ کرکے سوشل میڈیا میں ہلچل مچادی۔ مسک نے ٹوئٹر پر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا پرفیوم خریدیں ۔