بردہ فروشی کا ریاکٹ بے نقاب۔ میاں بیوی سمیت 4 افراد گرفتار

   

حیدرآباد : رچہ کنڈہ پولیس کی اینٹی ہیومن ٹرافکنگ یونٹ نے بردہ فروشی کے ریاکٹ کو بے نقاب کرکے جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث میاں بیوی کے ہمراہ دو افراد کو گرفتار کرلیا جو بنگلہ دیش سے لڑکیوں کو شہر منتقل کررہا تھا ۔ پولیس نے حیات نگر کے علاقہ لکچرر کالونی میں دھاوا کرتے ہوئے 49 سالہ یادیا ، اور اس کی بیوی 35 سالہ چنتماں کے علاوہ 34 سالہ بی پرساد پوڈار عرف راہول 40 سالہ بھاسکر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق راہول عمران نامی شخص جو بنگلہ دیشی ہے کی مدد سے لڑکیوں کو حیدرآباد منتقل کررہا تھا ۔ راہول لڑکی کو حاصل کرنے کے بعد ملازمت دلانے کے نام پر حیدرآباد منتقل کرتا تھا ۔ پولیس نے دھاوے کے دوران جس بنگلہ دیشی لڑکی کو جسم فروشی کے ٹھکانے سے آزاد کروایا اس لڑکی کو راہول نے خادمہ کی ملازمت پر اچھی تنخواہ کا لالچ دے کر حیدرآباد لایا تھا اور یہاں اس لڑکی کو ان میاں بیوی کے حوالے کردیا اور اس پر جسم فروشی کیلئے دباؤ ڈالتے گئے اوراس لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں بھی کیا جارہا تھا ۔ یہ دونوں بھاسکر کا مکان حاصل کیا اور اس میں جسم فروشی کا کاروبار کر رہے تھے۔