برطانوی شخص کے ذریعہ دیگر 11 افراد میں کورونا وائرس پھیل گیا

,

   

٭ برطانیہ کے ایک شخص نے غیر محسوس طریقہ سے 11 ساتھی شہریوں میں کوروناوائرس کو منتقل کردیا۔ برطانوی شخص سنگاپور میں ایک کانفرنس کے دوران کوروناوائرس کا شکار ہوگیا تھا۔ بعدازاں فرانس میں تعطیلات کے دوران فرانس، اسپین اور برطانیہ کے شہریوں میں اس کے ذریعہ وائرس منتقل ہوگیا۔ بتایا گیا ہیکہ چین کے صوبہ ہوبئی سے تعلق رکھنے والا ایک شہری کانفرنس میں شریک تھا۔