برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کی اسرائیل آمد متوقع

   

لندن : برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کی آج رات اسرائیل آمد متوقع ہے۔اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق ڈیوڈ کیمرون رام اللّٰہ میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون غزہ میں امداد بڑھانے، یرغمالیوں کی رہائی اور ایرانی حملے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
گوگل کے صہیونی حکومت کیساتھ معاہدے کیخلاف ملازمین کا احتجاج
واشنگٹن : گوگل ملازمین اور فلسطین کے حامی گروپوں نے گوگل کمپنی کے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے خلاف احتجاج کیا ہے۔مظاہرین نے نیو یارک اور کیلیفورنیا کے دفاتر میں 9 گھنٹے سے زائد احتجاجی دھرنا دیا اور ریلیاں نکالیں۔مظاہرین نے اپنی کمپنی سے اسرائیل کے ساتھ ہوئے معاہدے سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا۔احتجاج کرنے والے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔واضح رہے کہ گوگل نے صہیونی حکومت کے ساتھ مصنوعی ذہانت اور نگرانی کا 1.2 بلین ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے۔