لندن : شدید بیمار افراد کو موت کا انتخاب کرنے کے بل پر برطانوی پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوئی جسے ایتھونیشیا کہا جاتا ہے۔ 330 اراکین نے بل کے حق میں اور 275 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ میڈیا کے مطابق حکومت موت کے انتخاب کے بل میں غیر جانبدار رہی، اراکین نے مرضی سے ووٹ ڈالا ۔ پارلیمنٹ میں پرائیوٹ بل کو لیبر رکن کم لیڈ بیٹر نے پیش کیا تھا۔ یہ بل اب کمیٹی کی سطح پر جائے گا جہاں اراکین اس میں ترامیم کرسکیں گے۔ بل، پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز سے منظوری کے بعد قانون بن سکے گا۔ جن افراد کو ڈاکٹروں نے زندگی کیلئے 6 ماہ دیے ہوں، وہ موت کیلئے رجوع کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق متعلقہ شخص دو ڈاکٹروں اور ہائیکورٹ کے جج کی اجازت کے 14 دن بعد فراہم کردہ موت کی دوا کا استعمال خود کرے گا۔