برطانیہ میں تارکین وطن میں کمی کیلئے امیگریشن سسٹم میں اصلاحات

   

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمز نے برطانیہ آنے والے تارکین وطن کی تعداد گھٹانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امیگریشن سسٹم میں اصلاحات کا ایک منصوبہ لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات پوائنٹس سسٹم پر مبنی ہیں جس میں برطانوی کارکنوں کو تربیت دینے کی ذمہ داری کاروباری اداروں پر ڈالی گئی ہے۔ جمعرات کو جاری ہونے والے سرکاری اعداد شمار میں بتایا گیا تھا کہ جون 2023 تک ایک سال کے اندر برطانیہ آنے والے تارکین وطن کی تعداد 9 لاکھ سے بڑھ گئی، جو اس سے قبل لگائے گئے اندازوں سے کہیں زیادہ تھی۔ وزیر اعظم اسٹارمز نے اس حوالے سے نیوز کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اضافہ کی ذمہ داری سابق قدامت پسند حکومت کی پالیسیاں تھیں اور وہ تارکین وطن کی آمد محدود کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔بہت بڑے پیمانے پر تارکین وطن کی آمد برطانیہ کا ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے۔