برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے نرس اریما نسرین بھی فوت

,

   

لندن ۔ /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں ۔ مریضوں کی انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں نرس کی خدمات انجام دینے والی نرس اریما نسرن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوکر فوت ہوگئی ہیں ۔ 36 سالہ اریما مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران خود بھی بیمار پڑگئی ۔ وہ برطانیہ کے والسال دواخانہ میں وینٹی لیٹر پر تھیں جہاں وہ کام کرتی ہیں ۔ برطانوی ادارہ صحت نے 3 بچوں کی والدہ اریما نسرین کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔ نیشنل ہیلت سرویسیس کے سربراہ رچرڈ بیکن نے کہا کہ نسرین کی جانب سے صحتیابی کی علامت دکھانے پر انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹانے کے بارے میں غور کیا جارہا تھا لیکن ان کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی اور وہ علاج کے دوران فو ت ہوگئی ۔

٭٭ لندن کی ایک اور مسلم خاتون شیرازمہر جو ایک مورخ ہیں اور کنگس کالج لندن کے آئی سی ایس آر ریسرچ سنٹر کی ڈائرکٹر بھی ہیں انہوں نے کورونا وائرس سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے خود کو اس مہلک مرض سے محفوظ کرلیا ۔ 38 سالہ شیراز مہر نے کہا کہ انہیں کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے کا خطرہ محسوس ہوا ۔ جس کے بعد انہوں نے اس وباء کو سنجیدگی سے لیکر خود کو اپنے گھر میں ہی تنہاکرلیا ۔ دو ہفتے تک ہلکا بخار تھا اس کے بعد وہ جلد ہی صحت یاب ہوگئی ۔ لیکن دوبارہ کھانسی اور پھیپھڑوں میں خرابی کا احساس ہوا ۔کچھ دنوں بعد بہتری پیدا ہوئی ۔