برطانیہ کا بھی افغانستان میں فوج کم کرنے کا فیصلہ

   

لندن : امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی افغانستان میں تعینات اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا اس وقت نہ تو امریکا تمام تر دستے واپس بلا رہا ہے اور نہ ہی برطانیہ ایسا کرے گا البتہ دستوں کی تعداد کم ضرور کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ قائم مقام امریکی وزیر دفاع کرسٹوفر ملر نے کہا تھا کہ افغانستان سے 2 ہزار ملازمین واپس بلائیں گے جس سے افغانستان میں فوج کی تعداد ڈھائی ہزار تک رہ جائے گی۔