لندن: برطانیہ نے ایران کے خلاف پابندیوں میں توسیع کردی ہے۔ پابندیوں میں اب ایرانی پاسداران انقلاب کی اسپیشل فورسز یونٹ قدس فورس کو شامل کرلیا گیا ہے۔ اس پابندی کا برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی حالیہ بلیک لسٹ سے بھی اظہار ہو رہا ہے۔ملک میں داخلے پر پابندی اور اثاثوں کو منجمد کرنے کی صورت میں یہ پابندیاں ایرانی پاسداران انقلاب کے یونٹوں میں سے ایک کے کمانڈر حمید فاضلی کے خلاف عائد کی گئی ہیں۔ عبدالفتاح اھوازیان اور بہنام شہریاری پر بھی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔برطانوی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق عبدالفتاح ایرانی حکومت کی مخالفانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔