برطانیہ کے پٹرول بحران میں شدت

   

لندن : برطانیہ میں ایندھن کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت نے فوج کو متحرک کر دیا ہے۔ برطانوی وزارت اقتصادیات کے مطابق فوج کے ٹرک ڈرائیورز کی ایک محدود تعداد کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ برطانیہ بھر میں لوگوں کی طرف سے کسی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے ضرورت سے زیادہ پٹرول کی خریداری کے سبب زیادہ تر پٹرول اسٹیشنوں پر فیول مزید دستیاب نہیں ہے۔ اس افراتفری کی وجہ ٹرک ڈرائیوروں کی عدم دستیابی ہے جس کے سبب پٹرولیم کمپنیوں سے پٹرول پمپوں کو تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ بریگزٹ کے بعد بہت سے یورپی ڈرائیور اپنے ملکوں کو واپس لوٹ گئے ہیں۔